عنوان: آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کا کلیجی تناول فرمانا اور عید الاضحی کے دن قربانی کے جانور کے گوشت میں سے کلیجی تناول فرما کر ابتدا کرنا(1885-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت رہنمائی فرمائیں کہ ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کلیجی کھاتے تھے؟

جواب: جی ہاں ! جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے کلیجی تناول فرمانا احادیث سے ثابت ہے، ذیل میں احادیث اور ان کا ترجمہ ذکر کیا جاتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اونٹ کی کلیجی تناول فرمانا
لما جاء فی صحیح المسلم:
" روی عن سلمۃ ابن الاکوع رضی اللہ عنہ... وَإِذَا بِلَالٌ نَحَرَ نَاقَةً مِنَ الْإِبِلِ الَّذِي اسْتَنْقَذْتُ مِنَ الْقَوْمِ ، وَإِذَا هُوَ يَشْوِي لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ كَبِدِهَا وَسَنَامِهَا ...".
( صحيح المسلم ، كتاب الجهاد والسير ، باب غزوة ذي قَرَد: ٣/ ١۴٣٨ رقم الحدیث: ١٨۰٧)
ترجمہ :
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
حضرت بلالؓ نے ان اونٹوں میں سےجو میں نے لٹیروں سے چھینے تھے(چھڑائے تھے) ایک اونٹ کو ذبح کیا، اور اس کی کلیجی اور کوہان کو رسول اللہ کے لئے بھونا۔
آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا عید الاضحی کے دن قربانی کے جانور کی کلیجی سے ابتدا فرمانا:
وفی السنن الکبری للبیہقی:
"عَن بُرَيْدَةَ رَضيَ الله عنه قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْفِطْرِ لَمْ يَخْرُجْ حَتَّى يَأْكُلَ شَيْئًا , وَإِذَا كَانَ الْأَضْحَى لَمْ يَأْكُلْ شَيْئًا حَتَّى يَرْجِعَ , وَكَانَ إِذَا رَجَعَ أَكَلَ مِنْ كَبِدِ أُضْحِيَتِه " .
(السنن الكبرى للبيهقي ، كتاب صلاة العيدين ، باب يترك الأكل يوم النحر حتى يرجع: ٣/ ۴۰١)
ترجمہ :
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ عیدالفطر کے دن اپنے گھر سے کچھ کھائے پئے بغیر نہیں نکلتے تھے، اور عیدالاضحی کے دن نماز عید سے فارغ ہو کر آنے تک کچھ کھاتے پیتے نہ تھے،اور آپ قربانی کے جانور میں سے ابتداء کلیجی تناول فرمانے سے کرتے تھے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1790 Aug 02, 2019
aanhazrat sallaho alaihi wassalam ka kaleji tanawul farmana or eid ul azha kay din qurbani kay janwar kay gosht mai say kalegi tanawul farma kar ibtida krana, Eating the liver by The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and starting from the meat of the sacrificial animal on the day of Eid-ul-Adha

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.