عنوان: غیر مسلموں کے تہواروں کے موقع پر گھروں میں آئی ہوئی مٹھائی کا حکم   (100197-No)

سوال: اگر کوئی ہندو ہولی کے موقع پر مسلمانوں کے گھر مٹھائی بھیج دے تو یہ مٹھائی کھانی چاہیے یا نہیں؟

جواب:
دیوالی کے موقع پر ہندوؤں کی جانب سے دی گئی مٹھائی وغیرہ کے متعلق اگر یہ یقین ہو کہ انہوں نے اپنے باطل معبودوں کے نام پر نہیں چڑھائی ہے اور نہ ہی اس میں کسی حرام و ناپاک چیز کی آمیزش ہے، نیز دینے والوں کی آمدنی بھی حلال ہو تو اس کا استعمال جائز ہے۔
چونکہ ان تمام باتوں کا پتا چلانا مشکل ھے، اس لیے اس کو کھانے سے احتیاط کرنا چاھیے۔
مزید یہ کہ اگر غیر مسلم اپنے تہوارکے موقع پر کوئی چیز پیش کرے تو اسے تہوار کی مبارک باد ہرگز نہ دی جائے۔

ماکولات و مشروبات میں مزید فتاوی

15 Sep 2019
اتوار 15 ستمبر - 15 محرّم 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2019. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com