عنوان: مسلم کمیونٹی کی جانب سے کسی جگہ استعمال کے لیے رکھی ہوئی چیزوں کا حکم(2003-No)

سوال: مفتی صاحب ! یہاں کینیڈا میں ایک مسجد میں ایک مخصوص حصہ " فری زون " کیا گیا ہے، جہاں لوگ اپنی ضرورت سے زائد چیزیں لا کر رکھ دیتے ہیں، اور جس کو ضرورت ہو، وہ اٹھا کے لے جاتے ہیں، یہاں اکثر لوگ کھانے پینے كی اشیاء بھی رکھ دیتے ہیں، جیسے: فروٹس، کھجوریں، اور کبھی برگرز وغیرہ بھی۔
اب اِس میں یہ معلوم کرنا کہ کس نے رکھا ہے؟ یہ بھی مشکل ہے اور دوسری طرف اس كی کمائی کیا ہے یا کس طرح كی چیز ہے، مثلاً: صدقہ ہے یا کچھ زکوۃ وغیرہ ہے، یہ معلوم کرنا بھی مشکل ہے، ایسی صورت میں ان چیزوں کو استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ جزاک اللہ خیرا

جواب: واضح رہے کہ اگر وہاں چیزیں رکھنے والوں کا اکثر کاروبار اورغالب آمدنی حلال اور جائز ہے، تو اس چیز کا کھانا بلاشک وشبہ جائز ہے، اس لیے بلاوجہ کسی شک و شبہ میں نہیں پڑنا چاہیے، جب تک قرائن سے واضح طور پر پتہ نہ چلے کہ یہ حرام ہے، اس وقت تک اس چیز کا استعمال جائز ہے، اسی طرح جب تک یہ واضح طور پر پتہ نہ چلے کہ یہ چیزیں زکوة کی مد میں رکھی جاتی ہیں، اس وقت تک اس کا استعمال جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (343/5، ط: دار الفکر)
آكل الربا وكاسب الحرام أهدى إليه أو أضافه وغالب ماله حرام لا يقبل، ولا يأكل ما لم يخبره أن ذلك المال أصله حلال ورثه أو استقرضه، وإن كان غالب ماله حلالا لا بأس بقبول هديته والأكل منها، كذا في الملتقط.

الاشباہ و النظائر: (57/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
وفي شرح المنار للمصنف: الأشياء في الأصل على الإباحة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 478 Aug 26, 2019
muslim community ki jaanib se kisi jagah/jaga isteamaal/istemaal/istimaal ke/kay/k lyay/liay rakhi hoi/howi cheezon/cheezo ka hukum/hukm/hokm , Rulings regarding the items/stuff kept at a specific place by the muslim community

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.