سوال:
قنوت نازلہ انفرادی بھی پڑھ سکتے ہیں یا جماعت سے پڑھنا ضروری ہے؟
جواب: قنوتِ نازلہ جماعت کے ساتھ پڑھنا مسنون ہے، انفرادی نماز میں پڑھنے اور نہ پڑھنے کا ذکر حدیث میں نہیں ملتا ہے، لہٰذا بہتر یہ کہ جب بھی امت پر ایسے حالات آئیں تو قنوت نازلہ نماز فجر میں جماعت کے ساتھ پڑھی جائے، البتہ اگر انفرادی طور پر پڑھ لی جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتاوی رحمیہ: (23/6، ط: دارالاشاعت)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی