عنوان: پہلی رکعت میں قعدہ میں بیٹھ کر تشہد پڑھنے سے سجدہ سہو کا حکم (20243-No)

سوال: دو رکعت نفل میں غلطی سے پہلی رکعت میں سجدوں کے بعد التحیات مکمل پڑھ لی، پھر کھڑے ہوکر اگلی رکعت پڑھ لی تو کیا سجدہ سہو کرنا ضروری ہو گا یا نہیں؟ از راہِ کرم رہنمائی فرما دیں۔

جواب: واضح رہے کہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدہ سے فارغ ہونے کے بعد دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بجائے غلطی سے قعدہ میں بیٹھ کر التحیات پڑھنے سے سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار : (469/1، ط: سعيد)
وكذا القعده في اخر ركعة الاولى او الثالثة فيجب تركها ويلزم من فعلها ايضا تاخير القيام الى الثانية او الرابعة عن محله وهذا اذا كانت القعدة طويلة اما الجلسة الخفيفة التي استحبها الشافعي فتركها غير واجب عندنا بل هو الافضل كما سياتي وهكذا كل زيادة بين فرضين يكون فيها ترك واجب بسبب تلك الزياده ويلزم منها ترك واجب آخر وهو تاخير الفرض الثاني عن محله

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی

Print Full Screen Views: 382 Sep 04, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.