سوال:
السلام عليكم، حضرت ! میں اپنے موبائل میں قرآن پڑھتا ہوں، جب کہ میری بیٹی اسی موبائل میں کارٹون بھی دیکھتی ہے، کچھ کارٹونس میں سور کی شبیہہ بھی ہوتی ہے اور کچھ پوئمز بھی دیکھتی ہے، جو کہ گانے کی طرز میں ہوتے ہیں اور میں اس موبائل میں گیم بھی کھیلتا ہوں تو کیا یہ کرنا صحیح ہے؟
جواب: جس اسکرین پر قرآن کریم کے حروف نمودار ہوتے ہوں ،اس اسکرین پر غلیظ اور ناپاک قسم کے جانوروں کی تصاویر کا آنا اور گانے کے میوزک والی نظمیں سننا قران پاک کی سخت بے ادبی ہے، اسی لیے علماء نے موبائل پر قرآن شریف پڑھنے کو خلافِ اولیٰ لکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (316/5، ط: دار الفکر)
أن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان.
و فیھا ایضاً: (317/5، ط: دار الفکر)
قراءة القرآن في المصحف أولى من القراءة عن ظهر القلب۔۔۔۔قراءة القرآن من الكراسة المودعة عنده لا ينبغي ذلك
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی