عنوان: چائنہ و دیگر ممالک میں ہڈیوں کے سفوف (china bone) سے بنے ہوئے برتنوں کے استعمال کا حکم (2078-No)

سوال: السلام عليكم، مفتی صاحب ! ہم نے چائے کے کپ خریدے، جس کو بعد میں دیکھا تو وہ Made in china تھے اور اس پر China Bone لکھا ہوا تھا، جب China bone کی تحقیق کی تو پتا چلا کہ اِس میں جانوروں کی ہڈیوں کی سفوف کچھ پرسنٹ بھی شامل ہوتی ہے، کیا ان کراکری کا استعمال جائز ہے؟ آج کل مارکیٹ میں ایسے برتن بہت آئے ہوئے ہیں، یہ سب ان پورٹ ہوتے ہیں، لہذا حلال اور حرام جانوروں کا پتا نہیں چلتا ہے، براہ کرم اس بارے میں رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ

جواب: واضح رہے کہ چائنہ یا دیگر ممالک میں ہڈیوں کے سفوف سے بنے ہوئے برتنوں میں تین احتمالات پائے جاتے ہیں۔
1) یا تو وہ برتن حلال اور مذبوحہ جانوروں کی ہڈیوں کے سفوف سے بنے ہونگے۔
2) یا وہ برتن حرام اور غیر مذبوحہ جانوروں کی ہڈیوں کے سفوف سے بنے ہونگے۔
3) یا وہ برتن خنزیر کی ہڈیوں کے سفوف سے بنے ہونگے۔
پہلی قسم کے جانوروں کی ہڈیوں کے سفوف سے بنے ہوئے برتنوں کا حکم یہ ہے کہ ان کا استعمال درست ہے، اور دوسری قسم کے جانوروں کی ہڈیاں اگرچہ حلال نہیں ہیں، لیکن پاک ہیں، اس لیے ان کی ہڈیوں کے سفوف سے بنے ہوئے برتن میں بھی کھانے کی گنجائش ہے، جبکہ تیسری قسم کے جانور کی ہڈیوں کے سفوف سے بنے ہوئے برتن کا حکم یہ ہے کہ اس کا استعمال ناجائز ہے۔
چونکہ ان ممالک میں خنزیر کا استعمال بہت کثرت سے ہوتا ہے، لہذا جب تک تحقیق سے یہ بات ثابت نہ ہوجائے کہ یہ برتن کس جانور کی ہڈیوں کے سفوف سے بنے ہیں، اس وقت تک ان برتنوں کے استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایۃ: (باب البیع الفاسد، 58/3)
ولابأس بیع عظام المیتۃ وعصبہا وصوفھا وقرنہا وشعرھا وبرھا والانتفاع بذٰلک کلہ لانھا طاہرۃ لایحلھا الموت لعدم الحیاۃ۔

تبیین الحقائق: (باب البیع الفاسد، 51/4)
وجلد المیتۃ قبل الدباغ وبعدہ یباع وینتفع بہٖ کعظم المیتۃوعصبھا وصوفھاوقرنھا ووبرھا یعنی بعدالدباغ یجوزبیعہ کمایجوز بیع عظم المیتۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1230 Sep 11, 2019
china o deegar mumaalik me / mein haddiyo ke / key sufof se / sey bane / baney howe bartano ke / key istemaal ka hukum / hukm, Ruling on the use of utensils made of china bone in China and other countries

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.