سوال:
حضرت! یہ فرمائیے کہ دانتوں کے درمیان پھنسی ہوئی کھانے کی چیز نماز کے دوران منہ میں آگئی ہو اور اسے نگل لیا تو کیا اس سے نماز میں کچھ فرق آتا ہے؟ جزاک اللہ
جواب: اگر دانتوں میں پھنسی ہوئی کھانے کی چیز کی مقدار چنے سے کم ہو تو نماز کی حالت میں اس کو نگلنے سے نماز ہو جائے گی، البتہ اگر چنے کی مقدار کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو نماز ٹوٹ جائے گی، لیکن اگر وہ چیز ایسی ہو جو پگھل کر نماز کی حالت میں پیٹ میں چلی جائے تو اس سے نماز فاسد ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (601/1)
و(تفسد )اکله و شربه مطلقا ولو سمسمة ناسيا إلا إذا كان بين اسنانه مأكول دون الحمصة فابتلعه
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی