عنوان: مسافرامام نے چار رکعت نماز پڑھانے کے بعد نماز کا اعادہ کرلیا ہو تو مقتدیوں کے لیے کیا حکم ہے؟(2121-No)

سوال: حضرت ! کچھ دن پہلے یہ صورت پیش آئی کہ مسافر شخص کو امامت کیلئے کہا گیا، امام نے چار رکعت کی نیت کی اور چار پڑھا بھی دیں، پِھر امام نے قضا ہونے سے پہلے 2 رَکْعَت اپنی سفری نماز ادا کرلی۔ کیا مقتدی جو تقریباً 50‬ / 60 تھے، ان کی نماز ہو گئی؟ ان میں سے کسی سے بھی اب ملاقات ممکن نہیں ہے۔

جواب: صورت مسئولہ میں امام پر ضروری ہے کہ مقتدیوں میں سے جتنے لوگ مل سکیں، ان کو نماز کے فاسد ہونے کی اطلاع دے، ورنہ وہ گنہگار ہوگا اور جو مقتدی چلے گئے اور ان کو اطلاع دینے کی کوئی صورت نہیں ہے، ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (591/1، ط: دار الفکر)
کمایلزم الإمام إخبار القوم إذا أمہم وہو محدث أو بالقدر الممکن بکتاب أو رسول علی الأصح

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 762 Sep 18, 2019
musafir imam / emam ne / nay char / four rakat namaz parhhadi too kia hokom / hokum he / hay?, What is the ruling if the traveler imam prays four rak'ats?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.