عنوان: منبر پر آجانے کے بعد خطیب کے سلام کرنے کا حکم(2139-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت ! یہ فرمائیے کہ امام صاحب جب پہلی اذان کے بعد ممبر پر آئیں اور سلام کریں تو کیا اس سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟ ان کے ممبر پر آنے کے فوری بعد دوسری اذان ہو جاتی ہے۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: واضح رہے کہ امام شافعی کے ہاں امام کا خطبہ کے وقت منبر پر آ کر سلام کرنا افضل ہے، جبکہ امام ابو حنیفہ کے ہاں غیر افضل ہے، کیونکہ ان کے نزدیک سلام کرنا خطبہ کی سنتوں اور مستحبات میں سے نہیں ہے، لہذا اگر خطیب پہلے سے موجود ہے، تو خطبہ شروع کرتے وقت سلام کے ترک کا حکم ہے، اس سے معلوم ہوا کہ یہ موقعہ سلام کرنے کا شریعت میں تجویز نہیں ہے، البتہ اگر خطیب خطبہ سے قبل باہر سے اسی وقت آئے، تو سلام کر سکتا ہے، کیونکہ یہ سلام داخل ہونے والے اور آنے والے کا سلام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الصلاة، باب الجمعة، 36/2، ط: دار عالم الکتب)
(و كل ما حرم فی الصلاة حرم فیھا) أي فی الخطبة، خلاصة و غیرھا، فیحرم أكل و شرب۔۔۔ولا یجب تشمیت ولا رد سلام وبه یفتی

البحر الرائق: (کتاب الصلوة، باب صلاة الجمعة، 259/2، ط: دار الکتب العلمیة)
واما الخطیب، فیشترط فیه أن یتاھل للامامة في الجمعة، والسنة في حقه الطھارة والقیام والاستقبال بوجھه للقوم و ترک السلام من خروجه ألی دخوله فی الصلوة و ترک الکلام، سوال الشافعی: أذا استوی علی المنبر سلم علی القوم، وقوله صلی اللہ علیہ وسلم (أذا خرج الامام فلا صلاة ولا کلام) یبطل ذلک، و أما المستمع ، فیستقبل الامام أذا بدأ بالخطبة وینصت ولا یتکلم ولا یرد السلام ولا یشمت... ۔

الجوھرة النيرة: (کتاب الصلوة، باب الجمعة)
وأذا صعد المنبر ہل یسلم؟ قال ابو حنیفۃ خروجہ یقطع الکلام وھذا یدل علی انہ لا یسلم ویروی انہ لا بأس بہ لانہ استدبرھم فی صعودہ ‘‘

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1807 Sep 21, 2019
minbar par / per aa jane ke / key baad khsteeb ke / key salam karne / karney ka hukum, Ruling of Khatib's salam after coming to the pulpit / member

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.