عنوان: مسواک پکڑنے اور استعمال کرنے کا طریقہ(2179-No)

سوال: مفتی صاحب ! برائے مہربانی مسواک کرنے کا اور مسواک کو پکڑنے کا صحیح سنت طریقہ بتا دیں، کیوںکہ اکثر لوگ الگ الگ طریقے بتاتے ہیں۔

جواب: مسواک کرنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ مسواک دائیں ہاتھ سے اِس طرح پکڑے کہ سب سے چھوٹی انگلی کو مسواک کے نیچے رکھے، اُس کے برابر والی تینوں انگلیاں مسواک کے اوپر رکھے، اور انگوٹھا مسواک کے سر کی طرف نیچے رکھے۔
پھر پہلے اوپر والے دانتوں کو دائیں طرف سے تین مرتبہ صاف کرے، پھر بائیں طرف والے دانتوں کو، اسی طرح نیچے والے دانتوں کو پہلے دائیں طرف سے تین مرتبہ صاف کرے، اس کے بعد بائیں طرف والے دانتوں کو صاف کرے۔
نیز مسواک چوڑائی میں یعنی دائیں سے بائیں طرف کرنی چاہیے، نہ کہ طول (لمبائی) میں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (114/1)
"وفي البحر والنهر: والسنة في كيفية أخذه أن يجعل الخنصر أسفله والإبهام أسفل رأسه وباقي الأصابع فوقه، كما رواه ابن مسعود".
"وأقله ثلاث في الأعالي وثلاث في الأسافل (بمياه) ثلاثة.
(و) ندب إمساكه (بيمناه) وكونه ليناً، مستوياً بلا عقد، في غلظ الخنصر وطول شبر. ويستاك عرضاً لا طولاً".
"(قوله: في الأعالي) ويبدأ من الجانب الأيمن ثم الأيسر وفي الأسافل ،كذلك بحر. (قوله: بمياه ثلاثة) بأن يبله في كل مرة".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2790 Sep 27, 2019
miswak pakarne / pakarney or karne / karney ka tariqa / tareeqa, How to hold and do miswak

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.