سوال:
مفتی صاحب! اکثر حاملہ خواتین زیادہ جھک نہیں سکتیں اور جائے نماز زمین پر بچھا کر سجدہ نہیں کر پاتیں، بلکہ زمین پر تکیہ رکھ کر سجدہ کرتی ہیں تو کیا یہ عمل صحیح ہے؟ ایسی حالت میں سجدہ کیسے کریں؟
جواب: مذکورہ صورت میں حاملہ خاتون کو چاہیے کہ تکیہ پر سجدہ نہ کرے، بلکہ زمین یا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ لیا کرے اور رکوع اور سجدہ اشارے سے کرلے، اور اس بات کا خیال رکھے کہ سجدے میں رکوع کی بنسبت تھوڑا زیادہ جھکے، اس طریقہ سے نماز ادا ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
آثار السنن: (باب صلاۃ المریض، رقم الحدیث: 804)
و عن نافع أن عبد اللّٰہ بن عمر ص یقول : إذا لم یستطع المریض السجود أومأ برأسہ إیمائً ، و لم یرفع إلی جبھتہ شیئًا ‘‘ رواہ مالک و اسنادہ صحیح
الھندیۃ: (134/1، ط: دار الفکر)
وإن عجز عن القیام والرکوع والسجود وقدر علی القعود یصلی قاعدا بإیماء ویجعل السجود أخفض من الرکوع
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی