عنوان: نماز میں تلاوت کے دوران سورتوں کی ترتیب کا خیال کرنے کا حکم (2188-No)

سوال: السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاتہ
مفتی صاحب ! گزارش ہے کہ یہ بتلا دیں کہ نماز میں سورۃ النصر (اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ) کے بعد سورۃ اخلاص (قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ) ایک ہی رکعت میں یا پھر اگلی میں پڑھنا کیسا ہے؟
اس سوال کا پیش منظر یہ ہے کہ میرا دینی اعتبار سے کافی سنجیدہ دوست کہتا ہے کہ مناسب یہ ہے کہ ایک سورۃ کے بعد دوسری سورۃ یا تو مصحف کی ترتیب کے حساب سے ہوگی، ورنہ کم از کم دو سورتوں کا فرق ہونا چاہیۓ۔
ان صاحب کے پاس صرف یہ دلیل ہے کہ انہوں نے اپنے بڑوں سے سیکھا ہے۔ مہربانی فرما کر وضاحت کردیں۔
جزاك اللّٰه خير

جواب: جی ہاں ! آپ کے دینی دوست کی بات درست ہے۔
اس کی وجہ جاننے سے پہلے تین باتیں سمجھ لیں:
۱- فرض نماز میں دوران تلاوت سورتوں کو ترتیب سے پڑھنا مسنون ہے۔
۲- فرض نماز میں سنت یہ ہے کہ پہلی رکعت، دوسری رکعت کے مقابلے میں قدرے طویل ہو۔
۳- دو سورتوں کے درمیان کی سورت کو چھوڑنے سے ہجر وتفضیل ( یعنی چھوڑی گئی سورت سے بلاوجہ اعراض کرنا اور دوسری سورت کو چھوڑی ہوئی سورت پر بلاوجہ ترجیح دینا) کا شبہ پیدا ہوتا ہے، اس لیے ایسا کرنا مکروہ ہے۔
مذکورہ بالا تفصیل سے معلوم ہوا کہ اگر ایک سورت چھوڑی گئی ہو، جبکہ وہ سورت پہلی سورت کے مقابلے میں چھوٹی ہو، تو ایسا کرنا خلاف سنت ہے۔
ہاں ! اگر چھوڑی گئی سورت پہلی سورت سے بڑی ہو کہ اس کو پڑھنے سے دوسری رکعت، پہلی رکعت کے مقابلے میں طویل ہو جائے گی، تو بڑی سورت کو چھوڑ کر اس سے اگلی چھوٹی سورت پڑھنا جائز ہے۔
نیز دوسری رکعت طویل ہونے کا اندیشہ اگر چھوٹی سورتوں کی تلاوت کے دروان پیدا ہو، تو ایسی صورت میں بھی دو سورتوں کو چھوڑ کر اگلی چھوٹی سورت پڑھنا بلا کراہت جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (فصل في مکروہات الصلاۃ)
"ویکرہ فصلہ بسورۃ بین سورتین قرأہما في رکعتین لما فیہ من شبہۃ التفضیل والہجر".

الدر المختار: (کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، 546/1، ط: سعید)
"(ویکرہ الفصل بسورۃ قصیرۃ) أما بسورۃ طویلۃ بحیث یلزم منہ إطالۃ الرکعۃ الثانیۃ إطالۃ کثیرۃ فلا یکرہ۔ شرح المنیۃ کما إذا کانت سورتان قصیرتان".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3037 Sep 28, 2019
namaz me / mein tilawat ke / key doran soratoo / sooraton ki tarteeb k khiyaal karne / karney ka hokom / hokum, Ruling on taking care of the order of Surahs during recitation in prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.