عنوان: مسافر کی نماز کا حکم(2204-No)

سوال: حضرت ، ایک شخص بنوں سے تعلق رکھتا ہے، 16 سال سے اسلام آباد میں ایجوکیشن اور جاب كے سلسلے میں مقیم تھا، پِھر سعودیہ چلا گیا، والدین بنوں سے پشاور شفٹ ہو چکے ہیں، پاکستان آنے پر والدین کے ساتھ مقیم رہتا ہے، لیکن 15 دن نہیں گزارتا، سسرال اسلام آباد میں ہے اور وہاں بھی جانا ہوتا رہتا ہے.
اِس بار اسلام آباد میں ایک ضروری کام كے تحت 15 دن گزارے اور ان 15 دنوں میں پوری نماز پڑھی، لیکن پِھر دیگر شہروں میں چلا گیا، جب پاکستان 1 سال بعد آنا ہوتا ہے تو ان تمام شہروں میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔
حضرت ! مندرجہ ذیل سوالات کے جواب کی گزارش ہے:
سوال 1: یہ شخص کہاں پوری نماز پڑھے گا؟
سوال 2: جس شہر میں بندے کی کوئی زمین ہو۔ کیا اسکو وہاں پوری نماز پڑھنی پڑے گی ؟ چاھے وہ وہاں رہتا نہ ہو۔
سوال 3: جس شہر میں بندہ ایک بار پوری نماز پڑھ لے، تو وہاں شفٹ ہونے کے بعد بھی ہمیشہ وہاں پوری نماز پڑھنی پڑتی ہے ؟

جواب: 1) واضح رہے کہ یہ شخص سعودیہ میں پوری نماز ادا کرے گا، اور اگر یہ شخص سعودیہ جانے سے پہلے اسلام آباد میں مستقل رہائش کی نیت سے مقیم رہا ہے، اور سعودیہ سے واپسی پر بھی اسلام آباد کو ہی مستقل رہائش بناتا ہے، تو یہ شخص اسلام آباد میں پوری نماز ادا کرے گا، اس کے علاؤہ جس شہر میں پندرہ دن سے کم قیام کرے گا وہاں نماز قصر کرے گا۔
2)جس شہر میں بندہ کی زمین ہو، مگر رہنے کا ارادہ نہ ہو تو وہاں نماز قصر کرے گا۔
3) ایک بار پوری نماز پڑھنا، یہ کوئی معیار نہیں ہے، بلکہ اتمام یعنی پوری نماز ادا کرنے کا معیار یہ ہے کہ اگر وہ کسی جگہ پندرہ دن یا اس سے زائدیا مستقل رہائش اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اس صورت میں اسے مکمل نماز پڑھنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (باب صلاة المسافر، 614/2، ط: دار عالم الکتب)
"(الوطن الأصلي) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه"
"(قوله: أو توطنه) أي عزم على القرار فيه وعدم الارتحال وإن لم يتأهل، فلوکان لہ ابوان ببلد غیر مولدہ وھو بالغ ولم یتأھل بہ فلیس ذلک وطنالہ الا اذا عزم علی القرار فیہ وترک الوطن الذی کان فیہ۔

الھندیۃ: (باب صلاۃ المسافر، 154/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
وإن نوی الإقامۃ أقل من خمسۃ عشر یوماً قصر، ہکذا في الہدایۃ،

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 603 Oct 02, 2019
musafir ki namaz ka hokom / hokum, Ruling on the prayer of the traveler

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.