عنوان: سجدے میں اللہ تعالی کے نام اور دعائیں پڑھنے کا حکم     (102224-No)  

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا ہم سنت یا نفل نمازوں کے سجدوں میں اللہ کے نام جیسے یا غفور یا کریم وغیرہ پڑھ سکتے ہیں؟ اور کیا سجدوں میں مسنون دعائیں پڑھ سکتے ہیں؟ جزاک اللہ

جواب: نفل نماز کے سجدے میں اللہ تعالی کے نام پڑھ سکتے ہیں اور اسی طرح نفل نماز کے سجدے میں دعائے ماثورہ یعنی رسول اللہ ﷺ سے منقول دعائیں پڑھنا بھی جائز ہے۔
_________
دلائل:
لمافی صحیح لمسلم:
عن أبي ہریرۃ قال : کان النبي ﷺ یقول في سجودہ : ’’اللہم اغفرلي ذنبي کلہ دِقَّہ وجلَّہ وأولہ وآخرہ وعلانیّتہ وسرّہ ‘‘۔(کتاب الصلاۃ ، باب ما یقول في الرکوع والسجود:)
وفی الشامیة
اﻟﺴﻨﺔ ﻓﻲ ﺗﺴﺒﻴﺢ اﻟﺮﻛﻮﻉ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺭﺑﻲ اﻟﻌﻈﻴﻢ ﺇﻻ ﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﻻ ﻳﺤﺴﻦ اﻟﻈﺎء ﻓﻴﺒﺪﻝ ﺑﻪ اﻟﻜﺮﻳﻢ ﻟﺌﻼ ﻳﺠﺮﻱ ﻋﻠﻰ ﻟﺴﺎﻧﻪ اﻟﻌﺰﻳﻢ ﻓﺘﻔﺴﺪ ﺑﻪ اﻟﺼﻼﺓ ﻛﺬا ﻓﻲ ﺷﺮﺡ ﺩﺭﺭ اﻟﺒﺤﺎﺭ،(ج:1،ص:494،ط:دارالفکر بیروت)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

نماز میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

16 Oct 2019
جمعرات 17 اکتوبر - 17 صفر 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2019. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com