resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: نماز کے مستحبات (22409-No)

سوال: مفتی صاحب! نماز میں کیا کیا چیزیں مستحبات میں سے شمار ہوتی ہیں؟

جواب: نماز کے مستحبات درج ذیل ہیں:
1) دونوں قدموں کے درمیان چار انگلی کی مقدار یا اس کے قریب قریب فاصلہ چھوڑنا۔
2) ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اگر سورت شروع سے پڑھنی ہو تو اس سے پہلے "بسم الله الرحمن الرحیم" پڑھنا۔
3) تکبیرِ تحریمہ کے وقت جب کوئی عذر نہ ہو تو دونوں ہاتھ چادر وغیرہ سے باہر نکال کر اٹھانا۔
4) منفرد کو رکوع وسجود میں تین تین مرتبہ سے زیادہ لیکن طاق عدد میں تسبیح پڑھنا۔
5) جمائی آئے تو منہ خوب بند کرلے اور اگر کسی طرح نہ رُکے تو ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت کی طرف سے روکے۔
6) دونوں سجدوں کے درمیان جلسے میں یہ دعا پڑھنا "اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَیْ وَارْحَمْنِیْ وَاهْدِنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ" یا صرف "رَبِّ اغْفِرْلَیْ" ایک مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھنا۔
7) قنوت میں خاص اس دعا کا پڑھنا "اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُكَ" الخ۔
8) جب کھڑا ہو تو اپنی نگاہ سجدے کی جگہ رکھے۔ اور جب رکوع میں جائے تو پاؤں پر اور جب سجدہ کرے تو ناک پر رکھے جلسے اور قعدہ میں نگاہ گود میں رہے اور سلام پھیرتے وقت کندھوں پر ڈالے۔
(ماخوز از تفہیم الفقہ بتغییر ، ص: 121، ط: مکتبۃ النور کراچی)
مستحب کا حکم : مستحب کا حکم یہ ہے کہ اس کا کرنا باعث فضیلت اور ثواب ہے، البتہ نہ کرنے پر کوئی عتاب یا ملامت نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

نور الإیضاح: (ص: 58، ط: المكتبة العصرية)
فصل(في آداب الصلاة)
من آدابها:
1 - إخراج الرجل كفيه من كميه عند التكبير.
2 - ونظر المصلي:
أ- إلى موضع سجوده قائما.
ب - وإلى ظاهر القدم راكعا.
ج - وإلى أرنبة أنفه ساجدا.
د - وإلى حجره جالسا.
ه - وإلى المنكبين مسلما.
3 - ودفع السعال ما استطاع.
4 - وكظم فمه عند التثاؤب.

البحر الرائق: (29/1، ط: دار الكتاب الاسلامي)
«فالأولى ما عليه الأصوليون من عدم الفرق بين المستحب والمندوب، وأن ما واظب صلى الله عليه وسلم عليه مع ترك ما بلا عذر سنة وما لم يواظب عليه مندوب ومستحب، وإن لم يفعله بعد ما رغب فيه كذا في التحرير وحكمه ‌الثواب ‌على ‌الفعل وعدم اللوم على الترك،»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

namaz k mustahabat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)