عنوان: چاشت کی فضیلت، وقت اور رکعتوں کی تعداد(2254-No)

سوال: مفتی صاحب ! چاشت کی نماز کا وقت، رکعتوں کی تعداد اور فضیلت بیان فرمادیں۔

جواب: حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:" تم میں سے ہر شخص کے ذمہ اس کے جسم کے ایک ایک جوڑ کے شکرانے میں روزانہ ایک صدقہ ہے، ہر بار سبحان اللہ کہنا ایک صدقہ ہے، ہر بار الحمد للہ کہنا ایک صدقہ ہے، ہر بار لا الہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے، ہر بار اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے، بھلائی کا حکم کرنا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا ایک صدقہ ہے اور ہر جوڑ کے شکر کی ادائیگی کے لیے چاشت کے وقت دو رکعت پڑھنا کافی ہو جاتا ہے"۔ (صحیح مسلم)
نماز چاشت کا وقت آفتاب کے خوب طلوع ہو جانے پر شروع ہوتا ہے، اور آفتاب طلوع ہونے سے زوال تک باقی رہتا ہے، لیکن افضل یہ ہے کہ ایک چوتھائی دن گزرنے کے بعد چاشت کی نماز پڑھی جائے۔ نماز چاشت کی کم از کم چار (4) اور زیادہ سے زیادہ بارہ (12) رکعات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح مسلم: (1/ 498)
"عن أبي ذر عن النبي صلى الله عليه وسلم، أنه قال: «يصبح على كل سلامى من أحدكم صدقة، فكل تسبيحة صدقة، وكل تحميدة صدقة، وكل تهليلة صدقة، وكل تكبيرة صدقة، وأمر بالمعروف صدقة، ونهي عن المنكر صدقة، ويجزئ من ذلك ركعتان يركعهما من الضحى»."

سنن الترمذی: (باب ما جاء فی صلاۃ الضحیٰ، 263/2، رقم الحدیث: 486، ط: دار الحدیث)
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَوْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنَّهُ قَالَ ابْنَ آدَمَ ارْكَعْ لِي مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ أَكْفِكَ آخِرَهُ۔

ترجمہ: ابوالدرداء رضی اللہ عنہ یا أبوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتاہے: اے ابن آدم ! تم دن کے شروع میں میری رضاکے لیے چار رکعتیں پڑھاکرو، میں پورے دن تمہارے لیے کافی ہوں گا ۔

و فیہ ایضا: (باب ما جاء فی صلاۃ الضحیٰ، 261/2، رقم الحدیث: 473، ط: دار الحدیث)
عن انس بن مالک قال: قال رسول اللہ ﷺ من صلی الضحی ثنتی عشرۃ رکعۃ بنی اللہ لہ قصرا من ذھب فی الجنۃ۔

ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھے گا اﷲ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔‘‘

صحیح مسلم: (باب استحباب صلاۃ الضحی، 497/1، رقم الحدیث: 719، ط: دار الکتب العلمیہ)
عن عائشۃؓ قالت: کان رسول اللہ ﷺ یصلی الضحی اربعا و یزید ماشاءاللہ۔

ترجمہ: اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی چار رکعت پڑھتے تھے اور اﷲ تعالیٰ جس قدر زیادہ چاہتا اتنی پڑھ لیتے تھے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2544 Oct 12, 2019
chasht ki fazeelat, waqt or / aur rakatoo ki tadaad, Virtue of Chasht, time and number of rak'ats

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.