resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: کرکٹ کھیلنا اور ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھنے کا حکم(22693-No)

سوال: السلام علیکم! شرعی اعتبار سے کرکٹ کھیلنا دیکھنا کیسا عمل ہے؟ بالخصوص اس میں موجود قباحتوں کا تذکرہ کر دیجیے۔

جواب: کرکٹ کھیلنا جائز ہے، اور کرکٹ میچ دیکھنا اگرچہ بذاتِ خود کوئی گناہ کا کام نہیں ہے، مگر ٹی وی پر میچ دیکھنے میں کئی مفاسد پائے جاتے ہیں: جیسے وقفے وقفے سے نشر ہونے والے اشتہارات، جن میں میوزک اور غیر شرعی مناظر شامل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ اگر میچ دیکھنے میں اتنا انہماک ہوجائے کہ نماز یا دیگر فرائض اور اہم ذمہ داریوں میں کوتاہی ہونے لگے تو اس وقت ٹی وی یا موبائل فون پر کرکٹ میچ دیکھنے سے اجتناب کرنا ضروری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابن ماجه: (رقم الحديث: 3976، ط: دار الرسالة العالمية)
حدثنا هشام بن عمار، حدثنا محمد بن شعيب بن شابور، حدثنا الأوزاعي، عن قرة بن عبد الرحمن بن حيويل، عن الزهري، عن أبي سلمة عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things