سوال:
السلام علیکم ، مجھے کسی نے کہا ہے کہ ہاتھ اور پیر کے ناخن کاٹنے کے بعد جو کٹے ناخن ہیں،ان کو کسی چھاؤں یا سبز والی جگہ یا کسی درخت کے پاس پھیکنے پر ثواب ملتا ہے ، کیا اس کا کوئی شرعی طریقہ ہے؟ پلیز رہنمائی فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ کٹے ہوئے ناخنوں کو دفن کر دینا چاہیے، اگر دفن نہ کرسکیں تو کسی محفوظ جگہ پر ڈال دینا چاہیے، مگر نجس اور گندی جگہ پر پھینکنا مکروہ ہے، کیونکہ اس سے بیماری ہونے کا اندیشہ ہے، البتہ آپ نے جو باتیں لکھی ہیں، شریعت میں اس کی کوئی دلیل نہیں ملتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (239/4)
فاذا قلم اظافره وجز اشعاره ينبغي ان يدفنه فان رمي به فلا باس وان القاه في الكنيف او في المغتسل كره لانه يورث داء.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی