عنوان: عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں قراءت نہ کرنے کی صورت میں نماز کا حکم(2309-No)

سوال: امام صاحب نے عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں بھولے سے فاتحہ اور سورت نہیں پڑھی تو اب بقیہ نماز پوری کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

جواب: اگر امام نے بھولے سے پہلی دو رکعتوں میں قراءت نہیں کی تو امام کو چاہیے کہ وہ بقیہ دو رکعتوں میں قراءت( سورہ فاتحہ اور اس کے بعد تین مختصر آیات یا ایک بڑی آیت) پڑھ لے اور نماز کے آخر میں سجدہ سہو ادا کرلے تو نماز ہو جائے گی، اور اگر آخری دو رکعتوں میں بھی قراءت نہیں کی تو قراءت کا فریضہ چھوٹنے کی وجہ سے اس نماز کا اعادہ کرنا لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (مبحث القراء ۃ، 133/2)
"وهي فرض عملي في جميع ركعات النفل والوتر وفي ركعتين من الفرض ".

الدر المختار: (151/2)
وتعیین القراء ۃ في الأولیین من الفرض علی المذہب".

حاشیة الطحطاوي: (ص: 266)

مصنف ابن أبي شيبة: (261/3، رقم الحدیث: 3741)

"في الفرائض محل القراء ۃ الرکعتان، حتی یفترض القراء ۃ في الرکعتین، إن کانت الصلاۃ من ذوات المثنیٰ یقرأ فیہما جمیعاً، وإن کانت من ذوات
الأربع یقرأ في الرکعتین الأولیین بفاتحۃ الکتاب وسورۃ، وفي الأخریین بفاتحۃ الکتاب".

البحر الرائق: (باب سجود السہو، 94/3، ط: کوئتہ)
"ولو ضم السورۃ إلی الفاتحۃ في الأخریین لا سہو علیہ في الأصح".

الهندية: (الباب الثاني عشر في سجود السہو، 193/1)
"ولو قرأ فی الأخریین الفاتحۃ والسورۃ لا یلزمہ السہو، وہو الأصح".

الھندیة: (کتاب الصلاۃ، الباب الرابع في صفۃ الصلاۃ، الفصل الثاني في واجبات الصلاۃ)
"ومن قرأ في العشاء في الأولیین السورۃ ولم یقرأ بفاتحۃ الکتاب لم یعد الفاتحۃ في الأخریین، وإن قرأ الفاتحۃ، ولم یزد علیہا قرأ في الأخریین الفاتحۃ والسورۃ یجہر بہما ہو الصحیح".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1197 Oct 22, 2019
isha ki pehli do rakat / rakaat me / mein qirat na ki jay, to namaz / namaaz ka hukum / hukm, If recitation is not done in the first two rak'ats of Isha, then the ruling of such prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.