سوال:
حضرت! سوال یہ ہیکہ اگر کوئی شخص میٹھی چیز کھا کر مسجد چلا گیا اور بغیر کلی کیے نماز میں شامل ہو گیا، دوران نماز اس کو گلے میں مٹھاس کا کچھ اثر محسوس ہوا، تو اس کی نماز ہوگئی یا اعادہ کرنا ہوگا؟
جواب: دوران نماز گلے میں مٹھاس کے اثر سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آتی، لہذا بلا تردد نماز درست ہوگئی ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب ما یفسد الصلاة و ما یکرہ فیھا، 583/1)
ولو اکل شیئا من الحلاوة وابتلع عینہا فدخل فی الصلوة فوجد حلاوتھا فی فیہ وابتلعھا لا تفسد صلاتہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی