عنوان: قضاء نمازیں پڑھنے کا طریقہ(2354-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! آپ لوگ خیریت سے ہونگے، میرا سوال یہ ہے کہ میری عمر اِس وقت 30 سال ہے، میں اپنی قضاء نماز ادا کرنا چاہتا ہوں، اِس کے لیے مجھے کوئی آسان طریقہ سمجھا دیں، جو میں آسانی سے قضاء نماز ادا کر سکوں۔

جواب: قضاء نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ تمام قضاء نمازوں کا اندازہ کریں اور اگر شبہ ہو تو احتیاطاً اکثر کا اعتبار کریں، مثلاً اگر آپ کو یہ شبہ ہو کہ میری تین سال کی نمازیں قضاء ہوئی ہیں یا چار سال کی تو آپ احتیاطاً چار سال کا اعتبار کریں۔
قضاء کرتے وقت پانچ فرض نمازوں کے ساتھ وتر کی بھی قضاء کرنا ضروری ہے، اس طرح ایک دن کی چھ نمازیں قضاء ہونگی۔
قضاء نماز کےادا کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے ساتھ ایک دو قضاء نمازوں کو بھی شامل کرلیں اور قضاء کرتے وقت یہ نیت کریں کہ میری جتنی نمازیں قضاء ہوگئی ہیں، ان کو بالترتیب ادا کررہا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (باب ما جاء فی النوم عن الصلوة)
عن قتادۃؓ قال ذکروا للنبیﷺ نومہم عن الصلوۃ فقال انہ لیس فی النوم تفریط انماالتفریط فی الیقظۃ فاذا نسی احدکم صلاۃ اونام عنہا فلیصلہا اذا ذکرھا

الھندیۃ: (الباب الحادی عشر فی قضاء الفوائت، 134/1، ط: دار الکتب العلمیہ)
کل صلاۃ فائت عن الوقت بعد وجوبھا فیہ یلزم قضاءھا سواء ترک عمدا اوسھوا أوبسبب نوم وسواء کانت الفوائت کثیرۃ اوقلیلۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 993 Oct 29, 2019
qaza namaze / namazen parhne / parhney ka tariqa, Method of praying missed / qaza prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.