عنوان: کیا قضاء نماز کو وقتی نماز سے پہلے پڑھنا ضروری ہے؟(2366-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! میرا سوال یہ ہے کہ اگر آپ سے صبح کی نماز قضاء ہو گئی اور پھر آپ ظہر کی نماز پڑھنے آئے تو جماعت کھڑی ہو اور آپ کو قضاء نماز پڑھنے کا وقت نہ ملے اور آپ جماعت میں شامل ہو جائیں تو کیا آپ کی صبح کی قضاء نماز بغیر پڑھے ادا ہو جائیگی؟ کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ اگر صبح کی نماز قضاء ہو گئی تو پھر سب سے پہلے آپ نے قضاء پڑھنی ہے، پھر دوسری نماز پڑھنی ہوگی۔

جواب: واضح رہے کہ اگر مذکورہ شخص صاحبِ ترتیب(جس کے ذمہ چھ  یا اس سے زیادہ نمازیں بلوغ کے بعد سے باقی نہ ہوں ) ھو، تو اس کے لیے  قضا نماز کو فرض نماز سے پہلے ہی ادا کرنا لازم ہے، البتہ اگر وقت تنگ ھو تو صاحبِ ترتیب بھی پہلے وقتی نماز پڑھے گا، پھر اس کے بعد قضاء نماز پڑھے گا۔
اور اگر اس کے ذمہ چھ نمازیں یا اس سے زیادہ  بلوغ کے بعد سے باقی ہوں اور صاحبِ ترتیب نہ ھو تو اگر  موجودہ نماز  پہلے پڑھ لے اور قضا شدہ نماز بعد میں پڑھے تو اس کی بھی گنجائش ہے،اور فجر کی قضاء پہلے پڑھے اور ظہر کی نماز بعد میں پڑھے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت)
لوفاتت ست اعتقادیۃ إلی قولہ ولو متفرقۃ أو قدیمۃ علی المعتمد لأ نہ متی اختلف الترجیح یر جح إطلاق المتون بحر ووافقہ الشامی

و فیہ ایضا: (کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت)
(قولہ او فاتت ست) یعنی لا یلزم الترتیب بین الفائتۃ والوقتیۃ ولا بین الفوائت اذا کانت الفوائت ستاکذا فی النہر۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1497 Oct 30, 2019
kia qaza namaz ko waqti namaz se / sey pehle / pehley parhna zarori he / hey?, Is it necessary to perform the qadha / qaza / missed prayer before the present time prayer?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.