سوال:
مفتی صاحب ! السلام علیکم، "ما اسفل من الكعبين من الازار في النار" اس حدیث کہ تحت جبہ داخل ہے؟ اگر جبہ بھی ٹخنوں کے نیچے ہوگا تو وہ بھی جہنم میں داخل ہوگا، کیوں کہ جبہ کے نیچے پاجامہ پہنا ہوا ہوتا ہے؟
جواب: شریعت مطہرہ میں پاجامہ اور شلوار وغیرہ کو ٹخنوں سے اوپر رکھنا واجب ہے، ٹخنوں سے نیچے رکھنا سخت ترین گناہ ، تکبر کی علامت اور اللہ تعالی کے قہر و غضب کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ یہی حکم قمیص اور جبہ کو ٹخنے سے نیچے رکھنے کا بھی ہے،لہذا اگر کسی نے پاجامہ کے اوپر جبہ پہنا ہے تو ان دونوں کا ٹخنوں سے اوپر رکھنا ضروری ہے۔
حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ابو داؤد میں ایک روایت موجود ہے، جس میں انہوں نے فرمایا: ما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الازار فھو فی القمیص۔
ترجمہ :جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پاجامہ کے بارے میں فرمایا وہ(حکم) قمیص میں( بھی) ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داود: (212/2، رقم الحدیث: 4095)
ما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الازار فھو فی القمیص۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی