سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عید کی نماز مسجد میں پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ عیدین کی نماز واجب ہے، اور اس کے لئے کھلے میدان میں نکل کر ادا کرنا سنت ہے، بغیر کسی عذر کے عید کی نماز مسجد میں پڑھنا خلاف سنت ہے، البتہ کسی عذر کی وجہ سے عیدگاہ یا کھلے میدان میں نماز پڑھنا مشکل ہو، تو مسجد میں پڑھنا بھی جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب العیدین، 169/2)
(وَالْخُرُوجُ إلَيْهَا) أَيْ الْجَبَّانَةِ لِصَلَاةِ الْعِيدِ (سُنَّةٌ وَإِنْ وَسِعَهُمْ الْمَسْجِدُ الْجَامِعُ) هُوَ الصَّحِيحُ قَوْلُهُ: هُوَ الصَّحِيحُ)
قَالَ فِي الظَّهِيرِيَّةِ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِسُنَّةٍ وَتَعَارَفَ النَّاسُ ذَلِكَ لِضِيقِ الْمَسْجِدِ وَكَثْرَةِ الزِّحَامِ وَالصَّحِيحُ هُوَ الْأَوَّلُ. اه.
وَفِي الْخُلَاصَةِ وَالْخَانِيَّةِ السُّنَّةُ أَنْ يَخْرُجَ الْإِمَامُ إلَى الْجَبَّانَةِ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی