سوال:
حضرت ! رہنمائی فرمائیے گا کہ عورتوں کی جمعہ کی نماز کا کیا حکم ہے؟ اگر مسجد میں با جماعت ادا کرلیں تو 2 رکعت فرض ہی ادا ہوں گے، پھر گھر پر ادا کرنے کی صورت میں کیا کیا جائے گا ؟ 2 فرض بنیت جمعہ یا 4 فرض بنیت ظہر؟
جواب: واضح رہے کہ عورتوں پر جمعہ کی نماز واجب نہیں ہے، انھیں جمعہ کے دن گھر میں ظہر کی نماز پڑھنا ضروری ہے، اس لئے عورت گھر میں چار رکعت ظہر کی نیت سے ادا کرے گی، البتہ اگر عورت جمعہ کی جماعت میں شریک ہوجائے، تو اس کا فریضہ جماعت کے ساتھ دو رکعت ادا کرنے سے ادا ہوجائے گا، اب گھر آکر ظہر کی نماز ادا نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الصلوۃ، 566/1)
(ويكره حضورهن الجماعة) ولو لجمعة وعيد ووعظ (مطلقا) ولو عجوزا ليلا (على المذهب) المفتى به لفساد الزمان.وقال العلامۃابن عابدین رحمہ اللہ تعالی :قوله:( على المذهب المفتى به) :أي مذهب المتأخرين.
فتح القدیر: (کتاب الصلوۃ، باب صلوٰۃ الجمعۃ، 42/2)
ولا تجب الجمعۃ علی مسافر ولا امرأۃ ولا مریض ولا صبي ولا عبد ولا أعمیٰ فإن حضروا وصلوا مع الناس أجزأہم عن فرض الوقت لأنہم تحملون فصاروا کالمسافر إذا صام۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی