سوال:
کیا اسکول یونیفارم کیساتھ ٹائی پہننےکی اجازت ہے ؟جبکہ اسکول انتظامیہ کی طرف سےلازم بھی ہو۔
جواب: یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ مغرب سے جو چیز آتی ہے ، ہم اسے اپنی زندگی اور تہذیب کا ایک لازمی جزء بنالیتے ہیں ، چاہے اس میں کوئی معقولیت اور ادنیٰ درجہ کی بھی افادیت نہ ہو ، اس لیے حتی المقدور ایسی وضع قطع سے اجتناب کرنا چاہئے۔
اسلام کی نظر میں یہ بات نہایت نا پسندیدہ ہے کہ مسلمان اپنی معاشرت اور وضع قطع میں غیر مسلموں کی مماثلت اختیار کریں، لہذا ٹائی کو شرک یا حرام تو نہیں کہا جائے گا، البتہ کراہیت سے خالی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4301)
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ .
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی