سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! جمعہ کے خطبہ کے دوران بعض مسجدوں میں نمازیوں سے چندہ وصول کیا جاتا ہے، جس سے نمازیوں کی توجہ خطبہ سے ہٹ جاتی ہے، اور نمازی چندہ دینے میں مصروف ہوجاتے ہیں، کیا یہ طریقہ جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جس طرح جمعہ کےخطبہ کے دوران سلام اور کلام کرناجائز نہیں ہے، اسی طرح چندہ جمع کرنا بھی جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح مختصر الطحاوی: (باب صلاة الجمعة، 130/2)
قال ابو جعفر: ومن دخل المسجد یوم الجمعة والامام یخطب جلس ولم یرکع، وذلک لقول اللہ تعالی: واذا قرئ القرآن فاستمعوا لہ وانصتوا، فروی انھا نزلت فی شان الخطبة۔۔۔۔۔۔الخ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی