عنوان: ٹی وی اور LCD کی خریدوفروخت اور ان کی مرمت کا حکم(2631-No)

سوال: مفتی صاحب ! ٹی وی، ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی کی فروخت اور مرمت کا کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ براے مہربانی رہنمائی فرمائیں

جواب: ١- واضح رہے کہ ٹی وی اور ایسی LCD جس کا استعمال صرف ٹی وی کے طور پر ہوتا ہے، ان دونوں میں عموماً ناچ گانا اور دیگر معصیت کے کام ہوتے ہیں، (جو کہ آدمی کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتے اور ان سے بچنا عام طور پر ممکن نہیں ہوتا)، لہذا ان کی خریدوفروخت اور ان کی مرمت کا کام کرنا گناہ میں تعاون کے زمرے میں آتا ہے، اسی وجہ سے ان کا کاروبار کرنا اور ان کی مرمت کرنا جائز نہیں ہے۔
٢- ایسیLcd جس کا استعمال صرف ٹی وی کے لیے نہ ہو، بلکہ وہ دوسرے مباح اور جائز کاموں میں استعمال ہو سکتی ہو، مثلا: کمپیوٹر کے مانیٹر کے لیے، سی سی ٹی وی کیمروں کی اسکرین کے طور پر وغیرہ، تو ایسی ایل سی ڈیز کی خریدو فروخت اور ان کی مرمت کا کام کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدۃ، الآیۃ: 2)
وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلٰی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ۔۔۔۔الخ

و قولہ تعالی: (المائدۃ، الآیۃ: 88)
وَکُلُوْا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ حَلَالًا طَیِّبًا۔۔۔۔الخ

الدر المختار: (کتاب الحظر و الإباحۃ، فصل في اللبس، 360/6)
"فإذا ثبت کراہۃ لبسہا للتختم، ثبت کراہۃ بیعہا وصیغہا، لما فیہ من الإعانۃ علی ما لا یجوز، وکل ما أدی إلی ما لا یجوز لا یجوز".

و فیہ أیضا: (کتاب الحظر و الإباحۃ، فصل في البیع، 391/6)
"وجاز بیع عصیر ممن یتخذہ خمرًا؛ لأن المعصیۃ لا تقوم بعینہ؛ بل بعد تغیرہ۔ وقیل: یکرہ، لإعانتہ علی المعصیۃ، بخلاف بیع أمرد ممن یلوط بہ، وبیع سلاح من أہل الفتنۃ؛ لأن المعصیۃ تقوم بعینہ … قلت: وقدمنا ثمۃ معزیًا للنہر أن ما قامت المعصیۃ بعینہ، یکرہ بیعہ تحریمًا".

الھندیۃ: (الفصل الرابع في فساد الإجارۃ، 450/4، ط: زکریا)
"إذا استأجر الذمي من المسلم دارًا یسکنہا، فلا بأس بذٰلک وإن شرب فیہا الخمر، أو عَبَدَ فیہا الصلیب، أو أدخل فیہا الخنازیر، ولم یُلحق المسلمَ في ذٰلک بأسٌ؛ لأن المسلم لا یؤاجرہا لذٰلک وإنما آجرہا للسکنی".

المبسوط: (باب الإجارۃ الفاسدۃ، 43/16، ط: کوئتہ)

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1913 Nov 25, 2019
tv or lcd ki khrid wa farokht or in ki muramat ka hokum / hokom, Ruling / Order to buy and sell TVs and LCDs and repair them

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.