سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا ناپ تول والا کام ہے، جب بیچنے والی چیز کی نئی رقم مقرر ہوتی ہے تو اس کو ترازو میں تول کر ناپ کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور اس چیز کو ناپ کے حساب سے بیچتے ہیں، اگر بعد میں معلوم ہو کہ ناپ کا اندازہ معمولی سا کم تھا کیا اس کا بھی گناہ ہوگا جبکہ کئی دفعہ چیزکم یا زیادہ چلی جاتی ہے اور اس کفارہ کیا ہوگا اور ناپ کے اندازے حساب سے چیز کے کم یا زیادہ ہونے پر بھی گناہ ہوگا جبکہ ناپ میں کمی کا شک بھی رہتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ ناپ تول میں کمی کرنا گناہِ کبیرہ ہے، لہٰذا اس سے اجتناب کرنا ہر حال میں ضروری ہے۔ اسلام کی تعلیمات یہ ہیں کہ جب کوئی چیز فروخت کرو تو تولتے وقت خریدار کو کچھ زیادہ دے دو، یعنی کمی کے بجائے زیادتی کا معاملہ کرلو۔ چنانچہ سیدنا سوید بن قیس ؓ کا بیان ہے کہ میں اور مخرفہ عبدی ؓ بحرین کے علاقہ ہجر سے کپڑا لائے اور ہم اسے مکہ لے آئے تو رسول اللہ ﷺ چلتے ہوئے ہمارے پاس تشریف لائے، آپ ﷺ نے ہم سے ایک پاجامے کا سودا کیا جو ہم نے آپ ﷺ کو بیچا اور وہاں ایک آدمی تھا جو مزدوری لے کر مال تولتا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ” تولو اور جھکتا ہوا تولو۔“ (سنن ابو داؤد،حدیث نمبر:3336)
البتہ اگر آپ پوری دیانت داری اور احتیاط کے ساتھ خریدار کے سامنے ناپ تول کا معاملہ کررہے ہوں اور اس کے باوجود کبھی کبھار غیر ارادی طور پر اندازے میں معمولی کمی بیشی ہوجائے، جس کا آپ کو علم بھی نہ ہونے پائے تو ایسی صورت میں ان شاء اللہ آپ گناہ گار نہیں ہوں گے، البتہ جب کبھی آپ کو کمی کا علم ہو تو آپ کو چاہیے کہ صاحبِ حق کو اس کا حق لوٹا دیں، اگر مالک نہ مل سکے تو اس کی طرف سے صدقہ کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الكريم: (المطففین، الآية: 1۔3)
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ o الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ o وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕo
وقوله تعالى:(الاحزاب،الآية :5)
﴿وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ﴾
سنن ابو داؤد:(رقم الحدیث:3336)
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ، قَالَ:" جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَأَتَيْنَا بِهِ مَكَّةَ، فَجَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، فَسَاوَمَنَا بِسَرَاوِيلَ، فَبِعْنَاهُ، وَثَمَّ رَجُلٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: زِنْ، وَأَرْجِحْ".
رد المحتار: (99/5،ط:دار الفكر)
والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه، وإن كان مالا مختلطا مجتمعا من الحرام ولا يعلم أربابه ولا شيئا منه بعينه حل له حكما، والأحسن ديانة التنزه عنه ففي الذخيرة: سئل الفقيه أبو جعفر عمن اكتسب ماله من أمراء السلطان ومن الغرامات المحرمات وغير ذلك هل يحل لمن عرف ذلك أن يأكل من طعامه؟ قال أحب إلي في دينه أن لا يأكل ويسعه حكما إن لم يكن ذلك الطعام غصبا أو رشوة.
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی