عنوان: کھانے کے دوران گفتگو کرنے کا حکم(2636-No)

سوال: السلام عليكم, اللہ‎ پاک سے امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے، پوچھنا یہ ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کھانا کھاتے وقت دنیا کی باتیں کرنا گناہ ہے اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کھانا کھاتے وقت صرف دین کی باتیں کرنا جائز ہے تو اس میں اصل حکم کیا ہے؟ رہنمائی فرما دیں جزاک اللہ

جواب: کھانا کھانے کے دوران دینی اور دنیاوی دونوں طرح کی باتیں کرنا جائز ہے، تاہم اس میں مجلس کے آداب اور گفتگو کے سلیقے کا خیال رکھنا چاہیے۔
نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے کھانے کے دوران گفتگو کرنا احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔
صحیح مسلم کی روایت ہے:
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ أَهْلَهُ الْأُدُمَ, فَقَالُوا: مَا عِنْدَنَا إِلَّا خَلٌّ, فَدَعَا بِهِ, فَجَعَلَ يَأْكُلُ بِهِ وَيَقُولُ: " نِعْمَ الْأُدُمُ الْخَلُّ نِعْمَ الْأُدُمُ الْخَلُّ".
(رواه مسلم: رقم الحديث: ٢٠٥٢ )
ترجمہ:
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں سے سالن کے بارے میں دریافت کیا، تو انھوں نے عرض کیا کہ گھر میں تو سرکہ کے سوا کوئی چیز نہیں، آپ نے اسے ہی طلب کرلیا، چنانچہ اسے کھاتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے : "سرکہ کیا خوب سالن ہے، سرکہ کیا خوب سالن ہے"۔
اس حدیث کی تشریح میں امام نووی رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں:
اس حدیث مبارک میں جہاں کھانے کے دوران بات کرکے کھانا کھانے والوں کو مانوس کرنا جائز ہے اور ایسا کرنا مستحب بھی ہے۔
(شرح صحیح مسلم الإمام النووی رحمه الله: ٧/ ١٤)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (رقم الحديث: 2052، 1622/3، ط: دار الفکر)
عن جابر بن عبد الله، أن النبي صلى الله عليه وسلم سأل أهله الأدم، فقالوا: ما عندنا إلا خل، فدعا به، فجعل يأكل به، ويقول: «نعم الأدم الخل، نعم الأدم الخل»

شرح النووی علی مسلم: (7/14، ط: دار احیاء التراث العربی)
وفيه استحباب الحديث على الأكل تأنيسا للآكلين

الھندیۃ: (345/5، ط: دار الفکر)
يكره السكوت حالة الأكل؛ لأنه تشبه بالمجوس، كذا في السراجية.
ولا يسكت على الطعام ولكن يتكلم بالمعروف وحكايات الصالحين، كذا في الغرائب.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2733 Nov 26, 2019
khane ke / key doran guftago / goftgo karne / karney ka hokom / hokum, Ruling on talking during eating / having / taking meals food

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.