سوال:
اگر کوئی چوہا تیل میں گر کر مر جائے تو اس مرے ہوئے چوہے کو نکالنے کے بعد کیا تیل کسی صورت میں پاک ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں تیل پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تیل کے برابر یا اس سے زیادہ پانی تیل میں ڈال کر اس کو ابالا جائے، یہاں تک کہ پانی مکمل طور پر اڑ جائے، اورصرف تیل باقی رہ جائے، یہ عمل تین مرتبہ دہرانے سےتیل پاک ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (کتاب الطھارۃ، 42/1)
الدھن النجس یغسل ثلاثا بأن یلقی في الخابیۃ، ثم یصب فیہ مثلہ ماء، ویحرک ثم یترک حتی یعلو الدہن، فیؤخذ أو یثقب أسفل الخابیۃ حتی یخرج الماء ہکذا ثلاثا فیطہر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی