عنوان: داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنا(2728-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے چچا زاد بھائی سعودی عرب میں رہتے ہیں، ان کا مندرجہ ذیل سوال ہے: انکا کہنا ہے کہ میں سعودی عرب میں جب سفر کرتا ہوں تو دوران سفر نماز کا وقت ہوتا ہے، تو ہم کسی مسجد میں نماز پڑھنے رک جاتے ہیں، تو اکثر اوقات مسجد کے پیش امام بغیر داڑھی والے ہوتے ہیں، جیسے کے میرے چچا زاد بھائی کی داڑھی ہے، تو انکا سوال ہے کہ کیا میری نماز بغیر داڑھی والے امام کے پیچھے ہوتی ہے؟

جواب: داڑھی منڈانے والے شخص کا امامت کرانا مکروہ تحریمی ہے، تاہم داڑھی منڈے کی اقتدا میں نماز ادا ہوجائے گی، اور جماعت ترک کرنے کی بنسبت اس کی اقتدا میں باجماعت نماز ادا کرنا زیادہ بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (باب الامامة، 369/1، ط: دار الكتاب الاسلامي)
قوله وكره إمامة العبد والأعرابي والفاسق والمبتدع والأعمى وولد الزنا) بيان للشيئين الصحة والكراهة أما الصحة فمبنية على وجود الأهلية للصلاة مع أداء الأركان وهما موجودان من غير نقص في الشرائط والأركان ومن السنة حديث «صلوا خلف كل بر وفاجر»،

الدر المختار: (393/1 ، ط: دار الفکر)
(ويكره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث لا أذانه) على المذهب
(و) أذان (امرأة) وخنثى (وفاسق) ولو عالما،

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 778 Dec 03, 2019
darhi mundhe / mundhey ke peche / pechey namaz parhna, Praying behind the clean shave

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.