سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! بازار میں اکثر لوگ اذان ہوجانے کے بعد بھی اپنے کاروبار میں مشغول رہتے ہیں، اور نماز نہیں پڑھتے یا جماعت سے نماز نہیں پڑھتے تو ایسے لوگوں کی کمائی حلال ہے یا حرام ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جو شخص کاروبار کی مشغولی کی وجہ سے نماز چھوڑ دے، اس کی کمائی حرام نہیں ہے، البتہ کاروبار میں اس طرح مشغول رہنا کہ نماز فوت ہو جائے یا جماعت فوت ہوجائے، جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (مطلب احکام نقصان المبیع فاسدا، 101/5)
وکرہ تحریما مع الصحۃ البیع عند الاذان الاول
وذالک دونہ (الفاسد) من حیث صحتہ وعدم فساد لان النہی باعتبار معنی مجاور للبیع لا فی صلبہ ولا فی شرائط صحتہ ومثل ہذا النہی لا یوجب الفساد بل الکراہیۃ کما فی الدرر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی