عنوان: داڑھی بچہ(275-No)

سوال: حضرت ! پوچھنا یہ ہے کہ زیر لب جو داڑھی کے بال ہیں، اگر داڑھی گنجان نہ ہونے کے باعث بالکل نمایاں ھوں تو زیادہ بڑھنے پر ان کو کچھ کاٹا جا سکتا ہے؟
جزاک اللہ

جواب: نیچے ہونٹ سے متصل بال جنہیں عرف میں ’’داڑھی  بچہ‘‘ کہا جاتا ہے، یہ بال بھی داڑھی کے حکم میں داخل ہیں، لہٰذا اس کا رکھنا واجب اور ایک مشت سے کم ھونے کی صورت میں کاٹنا یا ترشوانا  مکروہِ تحریمی اور ناجائز ہے، اس لیے اس کے کاٹنے سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

عمدۃ القاری: (106/16، ط: دار احیاء التراث العربی)
واللحية تشمل العنفقة وغيرها

فیض القدیر: (198/1، ط: المکتبۃ التجاریۃ الکبریٰ)
ونقل النووي عن الإمام الغزالي كراهة الأخذ من العنفقة

الدر المختار: (418/2، ط: دار الفکر)
وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد، وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الأعاجم فتح.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1238 Dec 29, 2018
daarhi bacha /darhi bacha, growing a beard on the chin

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.