سوال:
جس طرح نماز کا وقت نکلنے کے بعد قضا نماز پڑھی جاتی ہے تو کیا اسی طرح وقت داخل ہونے سے پہلے نماز پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ نماز کے صحیح ہونے کی ایک شرط یہ ہے کہ اس نماز کا وقت داخل ہو چکا ہو، پھر اگر وہ نماز وقت کے اندر پڑھی جائے تو وہ ادا شمار ہوتی ہے اور جو وقت نکلنے کے بعد پڑھی جائے وہ قضا شمار ہوتی ہے، اور جو نماز وقت سے پہلے پڑھی جائے، وہ نہ ادا شمارہوگی اور نہ ہی قضا، لہذا اس نماز سے اس وقت کی فرضیت ساقط نہیں ہوگی، بلکہ وہ نماز وقت داخل ہونے کے بعد دوبارہ پڑھنا لازم ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (121/1)
ومنھا الوقت لان الوقت کما ھو مسبب لوجوب الصلاۃ فھو شرط لادائھا۔۔۔۔۔۔۔ حتی لا یجوز اداء الفرض قبل وقتہ ۔۔۔الخ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی