سوال:
ہماری مسجد میں مؤذن مقرر ہے، اس کے باوجود بھی کبھی کمیٹی کا کوئی ممبر جماعت کھڑی ہونے کے وقت مؤذن صاحب کی جگہ پر آکر کھڑا ہو جاتا ہے اور اقامت کہنا شروع کردیتا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ مسجد میں اقامت کہنے کا جائز حقدار کون ہے؟
جواب: واضح رہے کہ مؤذن ہی اقامت کہنے کا حق دار ہے، لیکن اگر کوئی شخص اس کی اجازت سے اقامت کہہ دے تو یہ بھی درست ہے، لہذا سوال میں پوچھی گئی صورت میں کمیٹی کا کوئی ممبر مؤذن کی اجازت سے اقامت کہتا ہو تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (54/1)
والافضل ان یکون المؤذن ھو المقیم کذا فی الکافی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی