عنوان: سنت یا نفل نماز پڑھنے والے کے پیچھے فرض نماز پڑھنا(2784-No)

سوال: مفتی صاحب ! کیا سنت اور نفل پڑھنے والے کے پیچھے فرض نماز پڑھنا درست ہے؟

جواب: اگر کوئی شخص اکیلے فرض نماز ادا کر رہا ہو، تو اس کی اقتدا میں دوسرا شخص نماز ادا کرسکتا ہے، بشرطیکہ دونوں کی نماز ایک ہو، یا امام کی نماز اعلیٰ درجہ کی ہو، مثلاً امام فرض نماز ادا کررہا ہو اور مقتدی نفل کی نیت کرلے۔
اس صورت میں اقتداء کرنے والا شخص امام کے دائیں طرف ساتھ کھڑا ہوگا اور اگر جہری نماز ہے، تو جیسے ہی یہ مقتدی اس کے ساتھ آکر ملے، اب اس امام کو چاہیے کہ وہ قرات بلند آواز سے کرنا شروع کردے، کیونکہ اب یہ اپنے مقتدی کے لیے امام بن گیا ہے، البتہ اگر امام سنت یا نفل پڑھ رہا ہے، تو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک اس کے پیچھے فرض پڑھنے والے کی نماز نہیں ہوتی ہے، جب کہ امام شافعی کے نزدیک ہوجاتی ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر آپ سنت یا نفل پڑھ رہے ہیں، تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد اقتداء کرنے والے کو بتادیں کہ میں سنت یا نفل پڑھ رہا تھا، تاکہ اگر اسے کوئی غلط فہمی ہوئی ہو، اور وہ حنفی ہے یا وہ جس امام کی تقلید کرتا ہے، ان کے نزدیک سنت پڑھنے والے کے پیچھے فرض پڑھنے والے کی نماز نہیں ہوتی ہے، تو وہ اپنی نماز دہرالے، اور اگر وہ کسی ایسے امام کا مقلد ہے، جن کے یہاں سنت پڑھنے والے کے پیچھے فرض پڑھنے والے کی نماز ہوجاتی ہے، تو آپ کو اس سے بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (باب الامامة، 579/1، ط: دار الفکر)
ولا مفترض بمتنفل وبمفترض فرض آخر؛ لأن اتحاد الصلاتین شرط عندنا، وصح أن معاذاً کان یصلي مع النبي صلی اللہ علیہ وسلم نفلاً وبقومہ فرضاً۔ 

غنیة المستملی: (ص: 251، ط: عارف آفندی مطبعہ سندۃ)
ولا یحتاج الإمام في صحۃ الاقتداء بہ إلی نیۃ الإقامۃ حتی لو شرع علی نیۃ الانفراد فاقتدیٰ بہ یجوز۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3335 Dec 05, 2019
sunnat ya nafil namaz parhne wale / waley ke / key peechey faraz namaz parhna, Performing obligatory prayers behind the one who is offering Sunnah or supererogatory / nafil prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.