عنوان: کرسمس کا (گفٹ) ھدیہ(2786-No)

سوال: معزز مفتی صاحب ! رہنمائی فرما دیں:میں جس مکان میں رہتا ہوں، اس گھر میں پرانے کرایہ دار (tenant) کی ڈاک آتی رہتی ہے، میں نے ان سے رابطہ کیا اور وہ اپنی ڈاک لینے کے لئے گھر آگئے اور ساتھ میں حلال چاکلیٹ بھی لے آئے، لیکن دیتے وقت کچھ یوں کہہ دیا:Hey! merry Christmas تو کیا ایسی صورت میں اس کا استعمال جائز ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ اس مسئلہ میں ایک اصول سمجھنے کی ضرورت ہے، وہ یہ کہ مذکورہ مسئلہ میں اصل مسئلہ اس ھدیہ (گفٹ) کے قبول کرنے کا ہے کہ اسے غیر مذہب کی ترویج و اشاعت کی بنا پر قبول نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ کرسمس وغیرہ ان کے عقائد اور عبادت کی بناء پر ہوتے ہیں، اب اگر وہ لاعلمی میں وصول کرلیا ہے، تو اس کے کھانے کا حکم یہ ہے کہ اگر ھدیہ (گفٹ) وغیرہ کے متعلق یہ یقین ہو کہ انہوں نے اپنے باطل معبودوں کے نام پر نہیں چڑھایا ہے اور نہ ہی اس میں کسی حرام و ناپاک چیز کی آمیزش ہے، نیز دینے والوں کی آمدنی بھی حلال ہو تو اس کا استعمال جائز ہے۔
چونکہ ان تمام باتوں کا پتا چلانا مشکل ہے، اس لیے اس کو کھانے میں احتیاط برتنی چاہیے۔
مزید یہ کہ اگر غیر مسلم اپنے تہوارکے موقع پر کوئی چیز پیش کرے تو اسے تہوار کی مبارک باد ہرگز نہ دی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدہ، الایۃ: 3)
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ.۔۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 655 Dec 06, 2019
chrismis / Christmas ka gift, Christmas Gift

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.