سوال:
حضرت ! بچے کے لیے بلینکٹ خریدا اور گھر آ کے جب کھول کے دیکھا تو اس میں تصویر بنی ہوئی تھی، پیکنگ کھلنے کی وجہ سے واپس یا تبدیل نہیں ہو سکتا تو اس صورت میں کیا کرا جائے؟ رہنمائی فرمادیں۔
جواب: واضح رہے کہ اگر کمبل پر جاندار کی تصویر بنی ہوئی ہے، تو ایسے کمبل کا استعمال درست نہیں ہے، البتہ اگر کمبل پر موجود تصویر کے سر کو کسی چیز سے چھپا یا مٹا دیا جائے، تو ایسی صورت میں کمبل کو استعمال کرنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مشکوۃ المصابیح: (باب التصاویر، الفصل الاول)
عبداللّٰہ بن مسعود قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول اشدالناس عذابا یوم القیامۃ المصورون۔
الدر المختار مع رد المحتار: (مطلب اذا تردد الحکم بین سنۃ و بدعۃ، 418/2، ط: زکریا)
اومقطوعۃ الرأس اوالوجہ اوممحوۃ عضولاتعیش بدونہ لایکرہ، سواء کان من الاصل او کان لہا رأس ومحی وسواء کان القطع بخیط خیط علی جمیع الرأس حتی لم یبق لہ اثر اویطلیہ بمغرۃ او بنحتہ او بغسلہ لانہا لاتعبد بدون الرأس عادۃ،
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی