عنوان: کرائے کی دریوں پر نماز پڑھنا(2808-No)

سوال: مفتی صاحب! ہم لوگ بعض اوقات تراویح وغیرہ کے لیے ڈیکوریشن والوں سے دریاں لاتے ہیں، جس کی پاکی اور ناپاکی کا معلوم نہیں ہوتا ہے تو کیا ایسی مشکوک دریوں پر نماز پڑھنے سے نماز ہوجاتی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ نماز کی درستگی کے لیے جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے، لہذا اگر کسی جگہ کا یقینی طور پر ناپاک ہونا معلوم ہو تو اس جگہ نماز ادا نہیں ہوگی، تاہم محض شک و شبہ کا اعتبار نہیں ہے، لہذا اگر سوال میں ذکر کردہ دریوں کا ناپاک ہونا یقینی طور سے معلوم نہ ہو تو ان پر نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی، البتہ بہتر یہ ہے کہ شک و شبہ سے بچنے کے لیے ان دریوں کے اوپر کوئی پاک کپڑا بچھادیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیہ: (کتاب الصلاۃ، الباب الثالث في شروط الصلاۃ، 58/1، ط: زکریا)
تطہیر النجاسۃ من بدن المصلي وثوبہ والمکان الذي یصلي علیہ واجب۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 608 Dec 07, 2019
decoration ki daryon per namaz parhna, Praying on the rug / mats / dari / chadar of decoration

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.