سوال:
مفتی صاحب! کیا نابینا شخص کے لیے نماز میں سمت قبلہ کی طرف رخ کرنا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے نابینا شخص پر لازم ہے کہ کسی دوسرے شخص سے سمت قبلہ معلوم کر کے نماز پڑھے، اگر اس نے پوچھے بغیر کسی غلط سمت نماز شروع کی، جبکہ وہاں دوسرے لوگ بھی موجود تھے تو اس کی نماز نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (434/1)
ومفادہ ان الاعمی لا یلزمہ امساس المحراب اذا لم یجد من یسئلہ، وانہ لو ترک السوال مع امکانہ واصاب القبلہ جازت صلاتہ والا فلا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی