سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک کتاب میں لکھا ہوا تھا کہ جماعت کی نماز میں امام اقامت ختم ہونے سے پہلے ہی "اللہ اکبر" کہہ کر نیت باندھ لے، جبکہ ہماری مسجدوں میں تو اقامت ختم ہونے کے بعد امام صاحب تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔ براہ کرم صحیح مسئلہ سے آگاہ فرمادیں۔
جواب: واضح رہے کہ افضل یہی ہے کہ امام اقامت ختم ہونے کے بعد تکبیر تحریمہ کہے، تاکہ اقامت کہنے والا بھی تکبیر تحریمہ میں امام کے ساتھ ایک ساتھ شریک ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح النووی علی مسلم: (کتاب الصلاۃ، باب متی یقوم الناس للصلاۃ، 221/1)
قال جمہور العلماء من السلف والخلف: لا یکبر الإمام حتی یفرغ المؤذن من الإقامۃ۔
البحر الرائق: (531/1)
قال أبو یوسف رحمہ اللہ: یشرع إذا فرغ من الإقامۃ محافظۃ علی فضیلۃ متابعۃ المؤذن وإعانۃ للمؤذن علی الشروع معہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی