سوال:
مفتی صاحب! مجھے سانس کی بیماری ہے، زیادہ دیر کھڑے ہونے کی صورت میں بہت زیادہ سانس پھولنے لگ جاتا ہے، اسی وجہ سے میں کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتا ہوں، کیا مذکورہ بیماری کی وجہ سے مجھے بیٹھ کر نماز پڑھنے کی شریعت میں اجازت ہے؟
جواب: واضح رہے کہ فرض اور واجب نماز میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا فرض ہے، لہذا بغیر عذر شرعی کے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی نماز نہیں ہوگی، لیکن اگر کوئی شخص کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھ سکے تو اس کے لیے بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (69/1)
ومنھا القیام وھو فرض فی صلاۃ الفرض و الوتر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی