عنوان: سابقہ امام کا موجودہ امام کی اجازت کے بغیر نماز پڑھانا(2903-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر ایک امام کسی مسجد میں کچھ عرصہ امامت کے فرائض انجام دینے کے بعد اس امامت سے استعفی دے کر چلا جائے، اور محلے والے نیا امام مقرر کرلیں، بعد میں وہ پہلے والا امام آکر موجودہ امام کی اجازت کے بغیر امامت کروائے، تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں موجودہ امام کی اجازت کے بغیر سابقہ امام کا نماز پڑھانا صحیح نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مجمع الانھر: (کتاب الصلاۃ، 107/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
تقدیم الأعلم بغیر الإمام الراتب وأما الراتب فہو أحق من غیرہ ، وإن کان غیرہ أفقہ منہ ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1485 Dec 13, 2019
imam / imaam ki ijazat ke / key baghair namaz / namaaz parhana, leading Prayer without the permission of the Imam

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.