سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! فرض نماز میں امام کے پیچھے نماز پڑھنے کے دوران فجر، مغرب اور عشاء میں تو امام صاحب بلند آواز سے قرأت کرتے ہیں، لیکن ظہر اور عصر میں آہستہ آواز سے قرأت کرتے ہیں، کیا مقتدی کو سری نمازوں میں ثناء کے بعد کچھ پڑھنا چاہیے یا خاموشی سے کھڑے رہنا چاہیے؟
جواب: واضح رہے کہ جماعت کی نماز میں قرأت کرنا امام کا وظیفہ ہے، اور مقتدی کو خاموش رہنے کا حکم ہے، اس لئے چاہے سری نماز ہو یا جہری نماز ہو، مقتدی کو ثنا پڑھنے کے بعد خاموش رہنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (470/1، ط: دار الفکر)
(وإنصات المقتدي) فلو قرأ خلف إمامہ کُرہ تحریماً ولا تفسد في الاصح۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی