سوال:
السلام علیکم
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرا دوست اس وقت ایک خاص موضوع پر ناول لکھ رہا ہے (خواہشات کی پروی انسان کو موت تک لے جاتی ہے اور اس کے لیے انسان ہر حد تک جاتا ہے) اس میں کافی سبق آموز اور اچھی باتیں بھی ہیں جیسا کہ اس میں ایک ایسا کردار جو اللہ پر پختہ یقین رکھتا ہو، دوسری بات یہ کہ باقی ہے میں ایس بی ہمیں کی ایچ یا یہ قتل کے اسرار، سسپنس یا سنسنی خیز یا دو نوعمر محبت کی کہانیاں لکھ رہا ہے۔
وہ چاہتی ہے میں اس کو پروف ریڈ کروں یا ورڈ فائل میں کنورٹ کروں کیونکہ ورڈ فائل میں ترمیم کرنا مجھے آتا ہے اور اس کے پاس کوئی بندہ اس طرح کی مدد کے لیے نہیں جو اس کی مدد کر دے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مجھے اسے پروموٹ کرنے یا ایڈٹ کرنے یا اس کی لائن انسٹاگرام پر (بغیر کسی میوزک کے) پوسٹ کرنے پر کوئی گناہ تو نہیں ملے گا؟
یا یہ ہے گناہ جاریہ تو نہیں؟ کیونکہ ڈائیلاگ اور لائنز سب اس کی ہیں۔ جلد از جلد رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب: پوچھی گئی صورت میں خلافِ شرع باتوں کے علاوہ اپنے دوست کی اجازت سے اس ناول کی جائز اور مفید باتوں کی تشہیر کرنا جائز ہے، نیز اس کی ایڈٹینگ (Editing) یا انسٹاگرام پر موسیقی اور دیگر خلافِ شرع چیزوں (عورتوں کی تصویر وغیرہ) کے بغیر پوسٹ کرنے کی بھی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:
القرآن الکریم: ( المائدة، الآية: 2 )
وَ تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡبِرِّ وَ التَّقۡوٰی ۪ وَ لَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ.
قواعد الفقہ: (ص: 110، ط: مکتبة اشرفیة)
لا یجوز لأحد أن یتصرف في ملک الغیر بغیر إذنہ۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی