عنوان: سورج گرہن کےموقع پر شریعت کی تعلیمات (3007-No)

سوال: کیا سورج گرہن بچوں، بڑھوں اور حاملہ خاتون کے لیے خطرناک ہوتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سورج گرہن یا چاند گرہن ہونا یہ سب اللہ تعالٰی کی نشانیاں اور مظاہر قدرت ہیں، اس موقع پر شریعت نے نماز، دعا اور استغفار کرنےکے اہتمام کی تعلیم دی ہے۔
سورج گرہن کے وقت عام نوافل کی طرح دو رکعت "نماز کسوف" پڑھنا مسنون ہے، بہتر یہ ہے کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھی جائے، اس میں لمبی لمبی سورتوں کی قرأت کی جائے، لمبے رکوع وسجدے کیے جائیں اور اس وقت تک دعا میں مشغول رہنا چاہیے، جب تک کہ گرہن ختم نہیں ہوجاتا،نیز اس نماز کی نہ اذان ہے اور نہ ہی اقامت۔
باقی اس بارے میں جو لوگوں کے درمیان مختلف قسم کے خیالات پائے جاتے ہیں کہ سورج یا چاند گرہن کے وقت حاملہ عورتیں باہر نہیں نکل سکتیں، سو نہیں سکتیں، بیٹھ کر آرام نہیں کر سکتیں، چھری چاقو وغیرہ استعمال نہیں کر سکتیں اور اس کے علاوہ بہت سارے توہمات ہیں، ان کی شریعت میں کوئی حیثیت نہیں ہے، البتہ اگر اطباء، ڈاکٹروں یا ماہر تجربہ کار حضرات کی رائے میں احتیاط کرنا ضروری ہو تو ان کی ھدایات پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے،لیکن یہ شریعت کا حکم نہیں ہے، لہذا بطور طبی علاج اس پر اگر کوئی عمل کرنا چاہے تو اس کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب الصلاۃ في کسوف الشمس)
عن قیس قال: سمعت أبا مسعود یقول: قال النبي ﷺ: "إن الشمس والقمر لا یخسفان لموت أحد من الناس، ولکنهما آیتان من آیات اﷲ، فإذا رأیتموها فقوموا، فصلوا".

حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (باب صلاۃ الکسوف، ص: 544، ط: دار الکتب العلمیة)
"وإن الشمس والقمر آیتان من آیات ﷲ تعالیٰ یریهما عبادہ لیعلموا أنہما مسخران بأمرہ لیس لهما سلطان في غیرهما، ولا قوۃ الدفع عن أنفسهما، فلا یستحقان أن یعبدا".

و فیھا ایضا: (ص: 297)
"ولکنهما آیتان من آیات ﷲ، إن ﷲ إذا بدا لشيء من خلقه خشع له، فإذا رأیتم ذلک فصلوا، وﷲ تعالیٰ یخوف عبادہ لیترکوا المعاصي، ویرجعوا إلیہ بالطاعۃ والاستغفار".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1346 Dec 24, 2019
Suraj Gerahan kay waqt Shariyat ki Talemaat, Sooraj, Grihan, Grehan, Shareeat, Taaleemaat, Talimaat, Shariah Teachings at time of Solar Eclipse

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.