عنوان: دو نمازوں کو ایک وقت میں پڑھنے کا حکم(3032-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! دوران سفر یا حالت اقامت میں ایک شخص کا دو نمازوں کو ایک وقت میں پڑھنا کیسا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک چاہے حضر ہو یا سفر، دو وقتوں کی نماز کو ایک ہی وقت میں ادا کرنا جائز نہیں ہے، البتہ سفر وغیرہ میں ایک نماز اپنے وقت کے آخر میں اور دوسری نماز اپنے وقت کے شروع میں پڑھی جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 103)
اِنَّ الصَّلوٰةَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ کِتَابًا مَّوْقُوْتًاo

سنن الترمذی: (باب ماجاء في الجمع بین الصلاتین في الحضر)
مَنْ جَمَعَ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَقَدْ اَتٰى بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْكَبَائِرِ.‘‘

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 519 Dec 28, 2019
Do namazon ko aik waqt mein parhnay ka hukm, ek, main, padhnay, parhne, Ruling on performing two prayers at the same time, at one time, combining of two prayers in one time

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.