عنوان:
دفتر کا سامان گھر میں استعمال کرنا کیسا ہے؟(3083-No)
سوال:
السلام علیکم، حضرت! پوچھنا یہ تھا کہ سرکاری ملازم کو دفتر میں جو چیزیں اسٹیشنری وغیرہ کی ملتی ہیں، اگر ضرورت سے زیادہ ہوں، اور بچ جائیں، تو کیا ان کو ملازم اپنے ذاتی اور گھریلو استعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ سرکاری سامان کو ذاتی یا گھریلو استعمال میں لانا درست نہیں، البتہ اگر حکومت کی طرف سے اس کی اجازت ہو تو جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب التعزیر، 61/4)
لا یجوز لأحد من المسلمین أخذ مال أحد بغیر سبب شرعیي۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Daftar ka saamaan ghar mein Istaimaal karna kaisa hay?, saman, istimal,
How is it to use office items at home, office equipment being used at home, Is it allowed, Is it permitted to use office things at home